انٹیل نے اسمارٹ فونز کے لیے چپس کی رونمائی کر دی
دنیا کے سب سے بڑے چپ میکر انٹیل نے اسمارٹ فونز کو اپنی چپس کی طاقت دینے اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے لیے خصوصی طور پر ایک پلیٹ فارم کے منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ اعلان آج لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو میں کم قیمت اسمارٹ
فونز کے لیے ایک ایٹم پروسیسر اور ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپس کے لیے کور سیریز کی
رونمائی کے ساتھ کیا گیا۔
اس قدم کے ساتھ ہی انٹیل اسمارٹ فون چپس تیار کرنے والے مارکیٹ کے سب سے
بڑے ادارے کویل کوم کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔ انٹیل کا ہدف 2015ء تک سالانہ
500 ملین یونٹ فروخت کرنا ہے۔
انٹیل نے اپنی ٹیبلٹ چپ لائن اپ کے لیے ایک کویڈ-کور ورژن متعارف کروانے
کے منصوبے کا خاکہ بھی پیش کیا، جسے بے ٹریل کا کوڈ نام دیا گیا ہے، اور
یہ سال کے اختتام پر ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوگا۔
انٹیل نے کہا کہ وہ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کو ہدف بنائے گا، جو ایسا خطہ
ہے جو جہاں صارفین کے لیے بہت گنجائش موجود ہے جن کا ابھی اپنا پہلا اسمارٹ
فون خریدنا باقی ہے۔ انٹیل نے کہا کہ ایسر ان کے اولین صارفین میں سے ہوگا
جو اپنی اسمارٹ فون ڈیوائسز انٹیل کی چپس خریدے گا۔
انٹیل کے ایک ایگزیکٹو نے کہا کہ “انٹیل کا سب سے بہتر کام اب آپ کی قریبی ترین موبائل ڈیوائس میں آ رہا ہے۔”
انٹیل کو حال ہی میں اپنی ساکھ برقرار رکھنے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں
کیونکہ کاروباری ادارے اور انفرادی طور پر افراد اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کی
جانب رخ کر رہے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment