Tuesday 22 January 2013

پی ٹی سی ایل وی فون کسٹمرز کو فراہم کرتا ہے مفت بیلنس

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے وی فون گاہکوں کے لئے ایک دلچسپ پیشکش کا آغاز کیا ہے،جسکی رو سے وہ 1000 روپے کے مفت بیلنس سے فائدہ اُٹھانے کے قابل ہو سکیں گے۔

یہ آفر خاص طور پر ان لوگوں کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جنہوں نے 10 اکتوبر 2012 سے اپنا اکاؤنٹ ریچارج نہیں کیا۔

کسٹمرز 7711 پر کال یا ایس ایم ایس کر کے اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایکٹیویشن کے بعد یہ آفر صرف 15 دن قابلِ استعمال ہو گی۔ کسٹمرز 1000 روپے کے مفت بیلنس کو وی فون سے وی فون اور وی فون سے پی ٹی سی ایل کالز،ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز کے ذریعے استعمال کر سکتے ہیں۔

 عمر خالد، پی ٹی سی ایل ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ وائر لیس بزنس نے اس موقع پر کہا کہ "صارفین کی ضروریات کو پورا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،اور ہم انکی توقعات سے بڑھ کر انکو سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پی ٹی سی ایل وی فون کے ساتھ،کسٹمرز سستے ترین ریٹ پر آن دی گو وائس اور ڈیٹا کونیکٹیویٹی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں"۔
  
 پی ٹی سی ایل وی فون کے پاس ملک کی سب سے بڑی وائرلیس لوکل لوپ (ڈبلیو ایل ایل) ہے اور دونوں پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ اختیارات کے ساتھ دستیاب ہے۔

وی فون، کسٹمرز کو،'فیملی اور ان لمیٹیڈ' پیکجز کے ذریعے وی فون سے وی فون اور وی فون سے پی ٹی سی ایل پر لامحدود کالز سے لطف اندوز ہونے کے قابل بناتا ہے۔ وی فون،تمام نیٹ ورکس پر 0.30 روپے فی ایس ایم ایس کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ انٹرنیٹ چارجز 2 روپے فی 15 منٹس ہیں۔

                                         :آفرکیسے حاصل کی جائے

 یہ آفر حاصل کرنے کے لیے اپنے وی فون سے 7711 پر کال یا ایس ایم ایس کریں اور 1000 روپے کا بیلنس مفت میں حاصل کریں۔

                                                     :آفر کی تفصیلات

 اگر کسٹمرز نے اپنا اکاؤنٹ 10 اگست 2012 سے ریچارج نہیں کیا تو وہ 7711 پر کال یا ایس ایم ایس کر کے 1000 روپے کا فوری مفت بیلنس حاصل کر سکتے ہیں۔

                                                      :بزنس کے قواعد

 فری بیلنس کی آفر صرف ان لوگوں کے لیے قابلِ استعمال ہو گی جنہوں نے اپنا اکاؤنٹ 10 اگست 2012 سے ریچارج نہیں کیا۔

 فری بیلنس کو وی فون سے وی فون اور وی فون سے پی ٹی سی ایل کالز،ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 فری بیلنس کو آن نیٹ کالز جیسا کہ وی فون سے وی فون،وی فون سے مقامی پبلک سوئچڈ ٹیلیفون نیٹ ورک اور نیشن وائڈ ڈائلنگ(این ڈبلیو ڈی) پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ آفر ایکٹیویشن کی تاریخ کے بعد صرف 15 دن کے لیے قابلِ استعمال ہو گی۔

یہ آفر صرف جیتنے والے سبسکرائبرز کے لیے قابلِ استعمال ہو گی۔ 

0 comments:

Post a Comment