Saturday, 12 January 2013

The World's Largest Cup Of Tea...

Posted by Unknown on 06:50 with No comments

                    دنیا کا سب سے بڑا چائے کا کپ

سری لنکا جو دنیا میں سب سے زیادہ چائے پیدا کرتا ہے، اب اس نے چائے کا سب سے بڑا کپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
سرخ رنگ کے اس کپ کو بھرنے میں چار ہزار پانچ سو اکسٹھ لیٹر پانی، چونسٹھ کلوگرام چائے کی پتی، آٹھ سو پچھہتر کلوگرام خشک دودھ اور ایک سو ساٹھ کلوگرام چینی استعمال ہوئی۔

چائے کا یہ کپ گزشتہ عالمی ریکارڈ سے تین گنا بڑا ہے۔

چائے کپ کو دارالحکومت کولمبو کی سڑکوں سے گزارا گیا اور پلاسٹک کے چھوٹے کپوں میں چائے ڈال کر مقامی افراد میں تقسیم کی گئی۔

کولمبو میں بی بی سی کے نامہ نگا چارلس ہیویلینڈ کا کہنا ہے کہ چائے کی پیدوار والی ریاست سے چائے کی پتی لائی گئی اور پھر چوالیس بڑے برتنوں میں روایتی طریقے سےدودھ اور چینی ملا کر چائے تیار کی گئی۔

اس کے بعد تیار ہونے والی چائے کو کپ میں بھرا گیا۔ چائے کے اس کپ میں بتیس ہزار عام چائے کے کپ بھرے گئے تھے۔

اس موقع پر موجود گینز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں نے ریکارڈ قائم کرنے کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment