Thursday, 10 January 2013

There Scorpions Do Not Sting in UP...

Posted by Unknown on 21:35 with 1 comment
                             وہاں بچھو ڈنک نہیں مارتے۔۔۔
یوپی (بھارت) کے ایک شہر امروہہ میں ایک بزرگ حضرت سید حسین شرف الدین شاہ ولایت رحمتہ اللہ علیہ کا مزار ہے۔ ان کے مزار پر بے شمار زہریلے اور خطرناک بچھو دوڑتے رہتے ہیں لیکن آپ یہ سن کر یقیناً حیران ہوں گے کہ وہ احاطہ مزار میں ڈنک نہیں مارتے حتٰی کہ اگر آپ ان کو پکڑ لیں، تب بھی وہ ڈنک نہیں مارتے اور ان کو پکڑنے سے کوئی تکلیف بھی نہیں ہوتی۔ یہاں تک کہ باہر سے اگر زہریلے بچھو لاکر مزار مبارک کے قریب چھوڑ دیئے جائیں تو وہ بھی بے ضرر ہوجاتے ہیں اور اپنی فطرت کے خلاف ڈنک مارنے کے بجائے ڈنک سکیڑ لیتے ہیں۔ یہ بات ان بزرگ کی کرامت اور سائنسدانوں اور تحقیق کرنے والوں کے لیے دعوت فکر ہے۔

1 comment: