جدید ترین ماؤس،حیرت انگیز کانٹے اور بہت کچھ
دنیاۓ سائنس و ٹیکنالوجی سے حیرت انگیز انکشافات اور ایجادات کا سلسلہ روز بروز رونما ہوتا رہتا ہے۔ اس وقت بھی امریکہ میں ٹیکنالوجی تجارتی میلہ آج کل لاس ویگاس میں جاری ہے جہاں پر جدید آلات نمائش کے لیے رکھے گۓ ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ لاکھ افراد یہ نمائش دیکھنے آئیں گے۔
صحافیوں کو نمائش کے آغاز سے قبل ہی چوراسی انچ کے اس کمپیوٹر ٹیبلٹ سمیت دیگر آلات کے جائزے کا موقع ملا۔
اس مرتبہ تجارتی نمائش میں سب سے زیادہ اہمیت الٹرا ایچ ڈی ایل ای ڈی ٹی وی کو دی جا رہی ہے ایل جی کے اس چوراسی انچ ٹی وی کی قیمت بیس ہزار ڈالر ہے۔
اس دفعہ ایک پانی میں کام کرنے والا موبائل فون متعارف کرایا گیا ہے اور ایک ایسا موبائل فون بھی متعارف کرایا گیا ہے جو ڈبل اے بیٹری سیل پر چلتا ہے۔
میٹرکس آڈیو نے جیبی سپیکر متعارف کراۓ ہیں۔ کمپنی کا دعوٰی ہے کہ یہ دنیا کے سب سے مختصر تین واٹ کے سپیکر ہیں۔ یہ حجم میں گالف کی گیند سے بھی چھوٹے ہیں۔
اس عینک میں کیمرہ اور وائی فائی دونوں موجود ہیں۔ اسکی قیمت چار سو ڈالر ہے۔ اس میں نہ صرف جی پی ایس کی سہولت موجود ہے بلکہ اسے سمارٹ فون ایپلیکیشن کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ یہ عینکیں سنو بورڈنگ میں استعمال ہوں گی۔
مینڈیلا بے ہوٹل میں جاری نمائش میں ایور سینس برقی تھرمو سٹیٹ بھی رکھا گیا ہے۔ یہ سمارٹ فون کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
یہ برقی کانٹا آپ کے کھانے کی رفتار پر نظر رکھتا ہے اور تیزی سے کھانے والوں کو روشنیوں کی مدد سے متنبہ بھی کرتا ہے۔
یہ بارہ بٹنوں والا جیلا جی ایکس گیمنگ ماؤس ہے جینیئس کمپنی کی طرف سر تیارکردہ یہ ماؤس ایک سیکنڈ میں 72 میکرو کیز فی بٹن ریکارڈ کر سکتا ہے۔ اور اسکی قیمت 99 ڈالر ہے۔
ایگو کا یہ ویڈیو کیمرہ ایک ایسا فل ایچ ڈی کیمرہ ہے جسمیں وائی فائی کی سہولت موجود ہے اسکی تصاویر کو کسی بھی سمارٹ فون یا ٹیبلٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اسکی قیمت 179 ڈالر ہے۔
شیورلیٹ کا مائی لنک نظام بھی اس نمائش میں پیش کیا گیا ہے یہ نہ صرف ایپل اور اینڈرائیڈ کی مختلف ایپلیکیشنز چلاتا ہے بلکہ سری کمانڈ سافٹ ویئر سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔
صحافیوں کو نمائش کے آغاز سے قبل ہی چوراسی انچ کے اس کمپیوٹر ٹیبلٹ سمیت دیگر آلات کے جائزے کا موقع ملا۔اس مرتبہ تجارتی نمائش میں سب سے زیادہ اہمیت الٹرا ایچ ڈی ایل ای ڈی ٹی وی کو دی جا رہی ہے ایل جی کے اس چوراسی انچ ٹی وی کی قیمت بیس ہزار ڈالر ہے۔
اس دفعہ ایک پانی میں کام کرنے والا موبائل فون متعارف کرایا گیا ہے اور ایک ایسا موبائل فون بھی متعارف کرایا گیا ہے جو ڈبل اے بیٹری سیل پر چلتا ہے۔
میٹرکس آڈیو نے جیبی سپیکر متعارف کراۓ ہیں۔ کمپنی کا دعوٰی ہے کہ یہ دنیا کے سب سے مختصر تین واٹ کے سپیکر ہیں۔ یہ حجم میں گالف کی گیند سے بھی چھوٹے ہیں۔
اس عینک میں کیمرہ اور وائی فائی دونوں موجود ہیں۔ اسکی قیمت چار سو ڈالر ہے۔ اس میں نہ صرف جی پی ایس کی سہولت موجود ہے بلکہ اسے سمارٹ فون ایپلیکیشن کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ یہ عینکیں سنو بورڈنگ میں استعمال ہوں گی۔
مینڈیلا بے ہوٹل میں جاری نمائش میں ایور سینس برقی تھرمو سٹیٹ بھی رکھا گیا ہے۔ یہ سمارٹ فون کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
یہ برقی کانٹا آپ کے کھانے کی رفتار پر نظر رکھتا ہے اور تیزی سے کھانے والوں کو روشنیوں کی مدد سے متنبہ بھی کرتا ہے۔
یہ بارہ بٹنوں والا جیلا جی ایکس گیمنگ ماؤس ہے جینیئس کمپنی کی طرف سر تیارکردہ یہ ماؤس ایک سیکنڈ میں 72 میکرو کیز فی بٹن ریکارڈ کر سکتا ہے۔ اور اسکی قیمت 99 ڈالر ہے۔
ایگو کا یہ ویڈیو کیمرہ ایک ایسا فل ایچ ڈی کیمرہ ہے جسمیں وائی فائی کی سہولت موجود ہے اسکی تصاویر کو کسی بھی سمارٹ فون یا ٹیبلٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اسکی قیمت 179 ڈالر ہے۔
شیورلیٹ کا مائی لنک نظام بھی اس نمائش میں پیش کیا گیا ہے یہ نہ صرف ایپل اور اینڈرائیڈ کی مختلف ایپلیکیشنز چلاتا ہے بلکہ سری کمانڈ سافٹ ویئر سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔

0 comments:
Post a Comment