Tuesday 22 January 2013

یوفون پیش کرتا ہے 4.99 روپے میں ایک دن کے لیے 75 ایم بی موبائل انٹر نیٹ

 یوفون نے اپنے پری پیڈ صارفین کے لیے خاص روزانہ کے موبائل انٹر نیٹ بنڈل کی دستیابی کا اعلان کیا ہے جو کہ مارکیٹ میں موجود سب سے بہترین پیکج سمجھا جا رہا ہے۔

 یوفون کی طرف سے پیش کردہ یہ موبائل انٹرنیٹ بنڈل روزانہ کے لیے 4.99 روپے میں دستیاب ہے جس کے زریعے آپ ایک دن میں 75 ایم بی انٹرنیٹ انجوائے کر سکتے ہیں۔ تا ہم، یہ موبائل انٹرنیٹ پیکج رات کے 1 بجے سے اگلی رات 9 بجے تک موزوں ہو گا۔

 اسکا مطلب یہ ہے کہ صارفین رات 9 بجے سے لے کر 1 بجے تک،یعنی کہ 4 کھنٹوں کے لیے، موبائل انٹرنیٹ سے لطف اندوز ہونے کے قابل نہیں ہو سکیں گے۔ باقی کے 20 گھنٹوں کے لیے، صارفین 75 ایم بی کے ڈاؤن لوڈ/اپ لوڈ آسانی سے انجوائے کر سکتے ہیں۔

یوفان کا کہنا ہے کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے،لیکن صارفین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،جیسا کہ تمام اقسام کے پیکجز عام طور پر محدود مدت کے لیے ہی پیش کیے جاتے ہیں لیکن انکے استعمال کی میعاد کبھی ختم نہیں ہوتی۔

                         :سپیشل موبائل انٹرنیٹ بنڈل کی تفصیلات

                                    پیکج والیم:75 ایم بی انٹرنیٹ

               سبسکرپشن چارجز 4.99 روپے بشمول ٹیکس

             ویلیڈٹی:رات 1 بجے سے اگلی رات 9 بجے تک

    ایکٹیویشن:سب (ایس یو بی) لکھ کر 810 پر ایس ایم ایس کریں۔

 ان سبسکرائب کرنے کے لیے:(یو این ایس یو بی) ان سب لکھ کر 7810 پر ایس ایم ایس کریں۔

یہ بنڈل خود کار طریقے سے ختم ہونے پر دوبارہ ایکٹیویٹ ہو جائے گا۔

                                                       :شرائط و ضوابط
                                  یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔

یوفون کے نیٹ ورک پر نئے آنے والے صارفین کو اس آفر کی سبسکرپشن کے لیے 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

 اس پیکج کی روزانہ کی بنیاد پر خود کار طریقے سے تجدید ہو جائے گی۔

ری سبسکرپشن کے لیے روزانہ 4.99 روپے چارج کیے جائیں گے۔

وہ صارفین جنکا بیلنس ختم ہو جائے گا وہ اس آفر سے خعد کار طریقے سے ان سبسکرائب ہو جائیں گے۔

باقی بچ جانے والا ڈیٹا اگلے دن میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

                         مناسب استعمال کی پالیسی لاگو ہو گی۔


وہ صارفین، جنہوں نے گھنٹہ بھر کے لیے انٹر نیٹ پیکج سبسکرائب کی ہو،اس پیکج کے لیے سبسکرائب نہیں کر سکتے۔

 اگر صارفین اس پیکج کے لیے سبسکرائب کرتے ہیں، تو وہ گھنٹہ بھر کے لیے انٹرنیٹ پیکج پر سبسکرائب نہیں کر سکتے۔

 صارفین کو گھنٹہ بھر کا انٹرنیٹ پیکج حاصل کرنے کے لیے پہلے مکمل طور پر موجودہ پیکج سے ان سبسکرائب کرنا ہو گا۔

یہ آفر تمام یوفون کے پری پیڈ کسٹمرز کے لیے تمام کمرشل پیکجز پر دستیاب ہے۔

یہ آفر پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ وی پی این پیکجز کے لیے موزوں نہیں ہے۔

انٹرنیشنل رومنگ کے دوران یہ ڈیٹا پیکجز استعمال نہیں کیے جا سکتے۔

 ایم ایم ایس،پریمیئم یو آر ایل اور یوفون وَیپ پورٹل پریمیئم ڈاؤن لوڈز معمول کے مطابق چارج کیے جائیں گے۔

صارفین، جی پی آر ایس اور ایم ایم ایس کی سیٹنگز حاصل کرنے کے لیے یوفون کی ہیلپ لائن 333 پر کال کر سکتے ہیں۔ یا پھر ہینڈ سیٹ کا ماڈل لکھ کر 222 پر ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment