یو فون نے اپنے صارفین کے لئے ایک بار پھر اپنی مشہور شاہکار پیشکش کا آغاز کر دیا ہے۔ یو فون کے صارفین کے لیے، اس وقت، ایک بیس برانڈ کے نئے ٹویوٹا کرولا کاروں کی خوش قسمت قرعہ اندازی کے ذریعے ایک جیت کا موقع ہو گا۔ یوفون کے صارفین کم از کم 300 روپے (بشمول ٹیکس) کا بیلنس استعمال کر کے اس قرعہ اندازی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ صارفین جتنی بار 300 روپے کا بیلنس استعمال کریں گے ان کے قرعہ اندازی کے زریعے جیتنے کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہو جائیں گے۔ یہ آفر 7 فروری سے 31 مارچ تک موزوں ہے۔
موجودہ اور نئے دونوں پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ یو فون صارفین اس پیشکش میں شرکت کر سکتے ہیں اور اپنی قسمت آزما سکتے ہیں۔
ماضی میں،یوفون نے پہلے راؤنڈ میں 10 ٹویوٹا کرولا کارز فاتحین کو جاری کیں۔ جبکہ دوسرے راؤنڈ میں،فاتحین کو 20 سوزوکی سوفٹ کاریں جاری کی گئیں۔ اور اب پچھلی پیشکشوں کی کامیابی کے بعد، شاہکار پیشکش 2013 متعارف کرائی جا رہی ہے۔
اکبر خان، یوفون کے چیف مارکیٹنگ آفیسر نے کہا کہ "شاہکار پیشکش کی کامیابی نے اصل میں ہمارے بہت سارے صارفین کے خوابوں کو پورا کیا ہے اور دوبارہ یہی پیشکش متعارف کرانے پر ہماری حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ پچھلے سال کی طرح یہ آفر ہمارے صارفین کے لیے نئے برانڈ ٹویوٹا کرولا کاروں کو جیتنے کے لیے ایک اُمید کی کرن ہے اور ہم اپنے قابل قدر صارفین سے مزید دلچسپ آفر شیئر کرنے کے انتظار میں ہیں۔"
کار کیسے جیتی جائے؟:-
آپ صرف 7 فروری 2013 سے 31 جنوری 2013 تک 300 روپے جمع ٹیکس کا بیلنس استعمال کریں اس سے آپ خودکار طریقے سے شاہکار آفر کی قرعہ اندازی میں شرکت کے اہل ہو جائیں گے۔
آپ جتنی بار 300 روپے کا بیلنس استعمال کریں گے آپ کی اتنی زیادہ انٹریز شمار کی جائیں گی۔
شرائط و ضوابط:-
- یہ آفر 7 فروری سے 31 مارچ 2013 تک موزوں ہے۔ تاہم یہ آفر وقت سے پہلے PTML کی واحد صوابدید پر کنزیومر پروٹیکشن کے ضابطے (2009) کے مطابق ترمیم یا ختم ہو سکتی ہے۔
- 300 روپے جمع ٹیکس کا مقررہ مدت کے دوران استعمال صارفین کو اس آفر میں شمولیت کے قابل بنائے گا۔
- ہر 300 روپے جمع ٹیکس کا استعمال ایک انٹری شمار کیا جائے گا۔ اور ایک سے زیادہ انٹریز قابلِ قبول ہیں۔
- جو انٹریز دیر سے شامل کی جائیں گی یوفون انکو نا اہل کر دے گا اس سلسلے میں یوفون کی ذمہ داری نہیں ہو گی۔
- فاتحین کو یوفون 333 CLI کی طرف سے نمائندے کی کالز کے زریعے مطلع کیا جائے گا۔
- پیغام جوابی مشینوں یا وائس میل سسٹمز پر نہیں دیا جائے گا۔
- نام اور ابتدائی حروف، یا پھر فاتحین کی تنظیم کا نام اخبار کے اشتھارات، ایس ایم ایس، ٹی وی، ریڈیو، ویب سائٹ، یا کسی دوسرے میڈیا کے ذریعے اعلان کیا جا سکتا ہے۔
- فاتحین سے صرف 333 سے رابطہ کیا جائے گا اور کسی بھی دوسرے نمبر سے کوئی بھی کی گئی کال، جس میں سبسکرائبر کو فاتح قرار دیا جائے، کو غیر متعلقہ سمجھنا چاہیئے۔ اور یوفون اس طرح کی کالز کی کوئی ذمہ داری نہیں اُٹھاتا۔
- اس پیشکش کے تحت فاتحین سے کسی بھی قسم کے بیلنس ٹرانسفر اور اسی طرح کی سرگرمی کا تقاضہ نہیں کیا جائے گا اور ایسی سرگرمی جیسا کہ Ushare اور ایس ایم ایس جس میں صارفین کے فاتح ہونے سے مطلع کیا جائے اور بیلنس شیئر کرنے کا تقاضہ کیا جائے،غیر متعلقہ سمجھی جائے گی۔ اور اس طرح کی سرگرمی پر عمل نہیں کیا جائے گا۔
- یہ پیشکش موجودہ، نئے، MNP، اور تمام پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ گاہکوں کے لئے موزوں ہے۔
- 2013 اپریل میں فاتحین کا اعلان کریں گے.
- Read it in english
0 comments:
Post a Comment