Wednesday 20 February 2013

ریٹیل آؤٹ لیٹس پر جب سمز کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے، ٹیلی نار پاکستان نے ایک آن لائن نئی سم بکنگ اور موبائل نمبر کی پورٹیبلٹی (Portability) مفت ہوم ڈیلیوری کی سہولت کے ساتھ سروس کا اعلان کیا ہے جسکا نام "سِم ڈیلیوری سروس" ہے۔

کسٹمرز اب گھر بیٹھے بیٹھے سکون سے نمبر بُک کرنے،خریدنے اور ٹیلی نار پاکستان کا نیٹ ورک جوائن کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ 

 اس سروس کا استعمال کرتے ہوئے، صارفین اب آسانی سے ٹیلی نار پاکستان پری پیڈ نمبرز ویب سائٹ سے سِم ڈیلیوری سروس کے ذریعے آن لائن بُک کروا سکتے ہیں اور بغیر کسی اضافی چارجز اور پریشانی کے سِم ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکتی ہے۔

نئی سروس ان کی پسند کے نمبرز کو، جن میں 0345 کا پرائم کوڈ بھی شامل ہے، منتخب کرنے کا اختیار فراہم کرتی ہے۔ موجودہ ٹیلی نار کے صارفین ٹیلی نار پاکستان کی ہیلپ لائن345 پر کال کے ذریعے بھی اپنا پسندیدہ نمبر بُک کروا سکتے ہیں جبکہ دوسرے صارفین 111-345-100 پر کال کر کے اس سہولت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

سم ڈیلیوری سروس کے اجراء کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر سیلز اینڈ تقسیم، ٹیلی نار پاکستان،ملک فیصل قیوم نے کہا کہ "ٹیلی نار پاکستان اپنے قابلِ قدر صارفین کو جدید اور آسان حل کی پیشکش کرنے کے لئے سب سے آگے رہا ہے اور سم ڈیلیوری سروس، ٹیلی نار پاکستان کے صارفین کے مرکزی نقطۂ نظر، صارفین کے بدلتے ہوئے ترجیحات کو مدنظر رکھنے کے لیے ایک اور ثبوت ہے۔ موجودہ ریگولیٹری ماحول میں یہ ایک اہم سیلز چینل بننے جا رہا ہے۔ اور ہمیں یقین ہے کہ کسٹمرز کو دہلیز پر سم حاصل کرنے کی سہولت دے گا۔"

ڈیلیوری کی صورت میں فوری نقد رقم کی سہولت کے ساتھ،تمام تصدیقی آرڈر 24 گھنٹوں کے اندر اندر صارفین کو ڈیلیور کر دیے جائیں گے۔ کوئی اضافی ترسیل کے چارجز ان کی فروخت پر لاگو نہیں ہوتے جبکہ ترسیل سروس 17 میٹرو شہروں میں دستیاب ہے۔ کسٹمرز یہی سروس اپنے نمبرز دوسرے نیٹ ورک سے ٹیلی نار پاکستان کے نیٹ ورک پر  پورٹ آؤٹ کرنے اور اس کے اعلٰی پیکجوں اور سروسز سے استفادہ کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔

تفصیلات جیسا کہ نام،قومی شناختی کارڈ، پتہ، اور دیگر رابطے کے نمبر آن لائن بُکنگ کے لیے درکار ہوتے ہیں۔ اور ڈیلیوری کے وقت کسٹمر کو ڈیلیوری آفیسر کو اپنا اصلی شناختی کارڈ دکھانا ہو گا اور شناختی کارڈ کی کاپی آفیسر کو دینی ہو گی۔ ایکٹیویشن کے لیے وہی پرانا عمل دہرانا ہو گا یعنی 789 پر کال کر کے اپنی سم ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment