Friday 22 February 2013


زونگ کے ملازمین نے اپنے کارپوریٹ رضاکارانہ پروگرام کے تحت حال ہی میں ذہنی طور پر معذور بچوں اور طبعی طبی مرکز، چمبیلی انسٹی ٹیوٹ جو کہ سیٹلائٹ ٹاون، راولپنڈی میں واقع ہے، کا دورہ کیا۔

ادارے کے پاس تقریباً 50 ذہنی طور پر معذور بچے داخل ہیں اور ان بچوں کومنظم کرنے اور ان کی مدد کرنے کے لیے 20 افراد کا عملہ موجود ہے۔

یہ ایونٹ سارے دن پر مشتمل تھا جو بہت سی تفریحی سرگرمیوں پر مشتمل تھا جیسا کہ چہرے کی پینٹنگ،میوزیکل کرسیاں،بچوں کی طرف سے ٹیبلو،3 ٹانگوں کی دوڑ،سپون اور بال دوڑ اور رقص کا مقابلہ وغیرہ۔

بچوں نے بہت جوش و خروش سے ان سرگرمیوں میں حصہ لیا جبکہ زونگ کے رضاکاروں نے ادارے کے اسٹاف کی مدد سے ہمدردانہ طور پر ان سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔

بچوں نے خاص طور پر ملٹی میڈیا پر ایک کارٹون فلم دیکھی اور اس کے بعد زونگ کی طرف سے بچوں میں تحائف،کھانے پینے کی اشیاء اور مٹھائی کے بیگ تقسیم کیے گئے۔ یہ دن یادگار بنانے کے لیے ہر بچے کو اسٹیشنری اشیاء،کلر پنسل باکس،گلٹر پین، اورکلر بُکس کے ساتھ ساتھ پر لطف اشیاء بھی دیے گئے۔

اس طرح کی سرگرمیاں منعقد کر کے،زونگ اپنے ملازمین کے درمیان کمیونٹی سروس کو فروغ دے کر نہ صرف CSR کی بہترین مشقیں کامل کر رہا ہے بلکہ انہیں مستقبل کے بہترین لیڈر بننے کے لیے رہنمائی بھی کر رہا ہے۔ براہ راست مواقعوں کی نمائش ،کمیونٹی کے ارکان کے چیلنج اور حالات، ان کے اعمال سے مطلع کریں گے جب وہ رہنما اور فیصلہ ساز بنیں گے۔

اس سرگرمی کے پیچھے بنیادی فلسفہ، زونگ کے فیملی ممبرز کو، کمیونٹی سروسز انجام دینے،کمپنی اور کمیونٹی کے لیے فائدے پیدا کرنے کے لیے حوصلہ افزائی اور سپورٹ کرنا ہے۔

0 comments:

Post a Comment