Saturday, 23 February 2013


یہ حضرت امام بوصیری کے قصیدہ بردہ شریف کے دیباچہ کا شعر ہے جو درود بوصیری کے نام سے مشہور ہے۔ دراصل یہ شعر قصیدہ بردہ شریف کا نچوڑ ہے اور بےپناہ دینی و دنیوی فوائد کا حامل ہے۔ جو شخص یہ درود روزانہ سو مرتبہ صبح اور سو مرتبہ شام پڑھے اس کا دل عشقِ رسول سے موجزن ہو گا اور اگر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کو مدنظر رکھے گا تو زیارت سے نوازا جائے گا۔ دراصل درود کو دائمی طور پر پڑھنے والا اللہ اور اسکے رسول کا محبوب بندہ بن جاتا ہے۔ اور مرنے کے بعد اسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے جنت ملے گی۔
اگر کوئی حاجت درپیش ہو تو 120 دن تک 1500 مرتبہ روزانہ بعد نماز فجر یا بعد نماز عشاء پڑھے انشاءاللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے حاجت پوری ہو گی۔

0 comments:

Post a Comment