Monday 11 February 2013


مصری عدالت کا ایک ماہ کیلئے یوٹیوب بند کرنیکا حکم  
قاہرہ … 
 مصر کی ایک عدالت نے اسلام مخالف فلم پر یوٹیوب ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا حکم دے دیا۔ مصر کی ایک عدالت نے گزشتہ سال امریکا میں بنائی جانے والی اسلام مخالف فلم تک شہریوں کی رسائی روکنے کیلئے یو ٹیوب پر پابندی لگانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ متنازع فلم کی وجہ سے گزشتہ برس دنیا بھر کے مسلمانوں میں سخت اشتعال پھیلا تھا اورمسلم ممالک میں ہونیوالے پْرتشدد مظاہروں میں کم از کم 30 افراد مارے گئے تھے۔ پاکستان میں بھی توہین آمیز فلم حذف نہ کئے جانے پر ستمبر 2012 ء سے یوٹیوب پر پابندی عائد ہے۔  

0 comments:

Post a Comment