Thursday, 21 February 2013

God's grace and mercy

Posted by Unknown on 05:01 with No comments
اللہ تعالٰی کی مہربانی اور رحمت

کسی نے ایک شخص کو ، جس نے کبھی کسی یتیم کے پیر سے کانٹا نکالا تھا، خواب میں دیکھا کہ وہ باغوں کی سیر کرتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ اس کانٹے کی بدولت مجھ پر کس قدر پھول کھلے ہیں۔ لہذا جب تک ممکن ہو سکے لوگوں پر رحم کروکیونکہ جب تک انسان دوسروں پر رحم کرتا رہے گا، اس پر بھی رحمت ہوتی رہے گی۔ یعنی جب انسان کسی پر شفقت کرتا ہے تو رحمت خدا و ندی کا مستحق ہو جاتا ہے۔
جب کسی پر رحم کرو تو اس عمل پر غرور نہ کر...
نا اور یہ نہ سوچنا کہ تم نے جس کی مدد کی ہے وہ تم سے کم تر ہے۔ اگر زمانے کی گردش نے اسے گرا دیا ہے تو کیا اس زمانے کی گردش اب ختم ہو گئی ہے ۔ اسی طرح جب لوگوں کو دعا گو دیکھو تو اس وقت پروردگار کی نعمتوں کا شکر ادا کیا کرو۔ یہ بھی جان لو کہ بہت سے لوگوں کی نظریں امید سے تم پر لگی ہوئی ہیں اور مہربانی اور کرم کرنا تو سرداروں کی سیرت ہوتی ہے۔ یہ تم پر اللہ تعالٰی کی مہربانی اور رحمت ہے کہ تمہیں کسی کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لیے میں یہ کہتا ہوں کہ لطف و کرم کرنا تو پیغمبروں کا شیوا ہے۔

( حکایات سعدی، بوستان: نمبر3)

0 comments:

Post a Comment