Tuesday, 5 February 2013

Home Didn't Burn.....

Posted by Unknown on 02:43 with No comments
                                        گھر نہیں جلا
حضرت طلق رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ آپ کا مکان جل گیا۔
آپ رضی اللہ تعالی عنہہ نے فرمایا نہیں جلا‘
پھر دوسرے شخص نے یہی اطلاع دی تو فرمایا نہیں جلا‘
پھر تیسرے آدمی نے یہی خبر دی۔ آپ نے فرمایا نہیں جلا ۔
پھر ایک اور شخص نے آخر کہا اے ابوالدرداء آگ کے شرارے بہت بلند ہوئے مگر جب آپ کے مکان تک آگ پہنچی تو بجھ گئی۔
فرمایا مجھے معلوم تھا کہ اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کرے گا کہ میرا مکان جل جائے۔ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات پڑھ لے‘ شام تک اس کو کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی۔
(میں نے صبح یہ کلمات پڑھے تھے اس لئے مجھے یقین تھا کہ میرا مکان نہیں جل سکتا)۔
وہ کلمات یہ ہیں۔
اَللّٰھُمَّ اَنتَ رَبِّی لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ عَلَیکَ تَوَکَّلتُ وَ اَنتَ رَبُّ العَرشِ الکَرِیمِ مَاشَائَ اللّٰہُ کَانَ وَ مَا لَم یَشَا لَم یَکُن وَلَا حَولَ وَلَا قُوَّ ةَ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِ اَعلَمُ اَنَّ اللّٰہَ عَلیٰ کُلِّ شَیئٍ قَدِیر ۔ وَ اَنَّ اللّٰہَ قَد اَحَاطَ بِکُلِّ شَی ئٍ عِلمًاo اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوذُ بِکَ مِن شَرِّ نَفسِی وَ مِن شَرِّ کُلِّ دَابَّةٍ اَنتَ اٰخِذ بِنَا صِیَتِھَا اِنَّ رَبِّی عَلٰی صِرَاطٍ مُّستَقِیمٍo
(حیاة الصحابہ عربی ص 69 ج 3بحوالہ کتاب الاسماءوالصفات للبیہقی ص 125)

0 comments:

Post a Comment