Thursday, 21 February 2013

Speed Of Train... ٹرین کی سپیڈ

Posted by Unknown on 04:52 with No comments

ریلوے گارڈ اسٹیشن ماسٹر کے کمرے میں داخل ہوا اور کہنے لگا کہ سر ایک دیہاتی ہماری پسنجر ٹرین کے بارے میں شکایت کر رہا ہے
اس کا کہنا ہے کہ .....
اسٹیشن ماسٹر نے اس کی بات کاٹ کر کہا کہ بس بس میں جانتا ہوں کہ وہ کیا شکایت لے کر آیا ہے ، وہ یہی کہہ رہا ہوگا کہ اسکی بھیڑ بکریاں یا کوئی گائے بھینس وغیرہ گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی ہے اور وہ باڑ لگانے کا مطالبہ کرے گا ، ایسے بہت سے لوگ آتے رہتے ہیں
اسے کہو کہ اس کا مطالبہ نہیں مانا جاسکتا اپنے جانوروں کو باندھ کر رکھے
گارڈ نے کہا نہیں سر اسکی شکایت تو کچھ اور ہے ،
اس کا کہنا ہے کہ ہماری پسنجر ٹرین کی رفتار اتنی کم ہوتی ہے کہ مسافر اتر کر اس کی گائے بھینسوں کا دودھ نکال کر دوبارہ سوار ہو جاتے ہیں ، اس لیے وہ گزارش کر رہا ہے کہ ٹرین کی سپیڈ تھوڑی زیادہ کی جائے

0 comments:

Post a Comment