پشاور…
پشاور اور کوئٹہ میں سیوریج کے پانی میں پولیو کا خطرناک ترین وائرس پی ون
پایا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے مارچ کے پہلے ہفتے میں ملک کے تیرہ شہروں
سے سیوریج کے پانی کے نمونے حاصل کئے تھے، جن کے لیبارٹری ٹیسٹ کے
بعدپشاور اور کوئٹہ میں سیوریج کے پانی میں پولیو کے خطرناک ترین وائرس پی
ون کی تصدیق ہوگئی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقوں
یونیورسٹی ٹاوٴن، جہانگیر آباد، شاہین ٹاوٴن اور ملحقہ علاقوں سے سیوریج کے
پانی کے نمونے لئے گئے تھے۔ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ لاہور، کراچی ، فیصل
آباد اور راولپنڈی سمیت دیگرشہروں سے بھی سیوریج کے پانی کے نمونے حاصل کئے
گئے تاہم ان شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔
Wednesday, 27 March 2013
پشاور اور کوئٹہ میں سیوریج کے پانی میں پولیو کے وائرس کی تصدیق
Posted by Unknown on 21:23 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment