Friday, 29 March 2013



لندن… این جی ٹی…برگر کھانے کے شوقین افراد تیار ہو جائیں کیونکہ برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ماہر شیف نے اتنا بڑا برگر تیار کر لیا ہے کہ جسے اب تک کوئی بھی مکمل طور پر ہڑپ نہیں کر سکا۔ اس دیوہیکل برگر میں 700 کیلوریز موجود ہیں جبکہ اسے ایک کلو گرام گوشت، 800 گرام وزنی بن، 500 گرام سلاد اور 200 گرام پنیر کی مدد سے دو گھنٹے کی محنت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ برطانیہ کے اس سب سے بڑے برگر کو تیار کرنے والے 28سالہ شیف کا دعویٰ ہے کہ اس برگر کو کو ئی بھی مکمل طور پر نہیں کھا سکتا، کئی شوقین افراد نے کوشش بھی کی تاہم ایک تہائی کھانے کے بعد کسی کی بھی مزید کھانے کی ہمت نہیں ہوئی۔

0 comments:

Post a Comment