ہانگ
کانگ…ہانگ کانگ میں ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی کے زیر استعمال زیورات
نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گئے۔ان کی فروخت سے ملنے والی رقم بچوں کی
تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔ہانگ کانگ کے نیلام گھرمیں قیمتی زیورات کے
تقریباً 223 لاٹس کی نیلامی ہو گی۔ ان زیورات میں ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا
جولی کے دوزیوربھی رکھے گئے ہیں۔ہیرے کا خوبصورت گلوبند انجلینا نے 2010
میں ریلیزہونے والی مشہورفلم دی ٹورسٹ میں پہناتھا۔توقع کی جارہی کہ یہ
قدیم اندازکازیور 7 لاکھ 7ہزار ڈالر میں فروخت ہوسکتاہے جبکہ زمرد جڑی
قیمتی انگوٹھی انجلینا نے فرانس میں کینز فلم فیسٹیول کے دوران فلم کنگ فو
پانڈا ٹو کے پریمیر کے موقع پر پہنی تھی۔اس انگوٹھی کے 2 لاکھ ڈالر میں
فروخت ہونے کاامکان ہے۔ ان زیوارت سے ملنے والی رقم انجیلینا جولی اپنی این
جی او کے ذریعے جنگ سے متاثرہ بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں گی۔ان زیورات کی
نیلامی 15 جون کو ہوگی۔
Saturday, 25 May 2013
ہانگ کانگ : اداکارہ اینجلینا جولی کے زیورات نیلام ہوں گے
Posted by Unknown on 06:22 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment