Tuesday 5 March 2013

Filmi Love

Posted by Unknown on 23:20 with No comments
فلمی محبت

 "روشنی!"
"ہاں رومی۔"
"کچھ عرض کروں؟"
"عرض نہیں حکم فرمائیے۔"
"دونوں باہر نکلتے ہیں۔ تم ایک دو فرلانگ آگے نکل جانا پھر واپس آنا۔ اس طرف میں چلوں گا۔ جب میں تمہارے قریب پہنچنے لگوں تو تم اپنا رومال گرا دینا۔
انجانے راہگیر کی طرح میں یہ رومال اُٹھا کر تمہیں پیش کرنے لگوں تو تم پیار بھری نظروں سے میری طرف دیکھنا۔ جواباً ایسی ہی نظروں سے میں تمہیں دیکھوں گا۔ چند لمحے نظروں کا یہ حسین ٹکراؤ جاری رہے گا اسکے بعد تم مسکرانا،میں بھی مسکراؤں گا اور اس مسکراہٹ کے ساتھ ہی اچانک تم "چھال" مار کر گانا شروع کر دینا۔"
"رومی!تم مجھ سے یہ سب کیوں کرانا چاہتے ہو؟" روشنی نے حیرانی سے پوچھا۔
"اس لیے کہ آج کچھ "فلمی محبت" کرنے کا موڈ ہو رہا ہے۔"

(ارشاد احمد خان کی کتاب "تعمیل ارشاد" سے اقتباس)

0 comments:

Post a Comment