کیا اللہ تعالیٰ جھوٹ بولنے پر بھی قادر ہے؟
اللہ تعالیٰ ہر اس چیز سے جس میں عیب و نقصان ہے، پاک ہے ،یعنی عیب و
نقصان کا اس میں پایا جانا محال ہے، مثلاً جھوٹ ، دغا، خیانت، ظلم، جہل، بے
حیائی وغیرہ عیوب اس پر محال ہیں اور یہ کہنا کہ جھوٹ پر قدرت ہے بایں
معنی کہ وہ خود جھوٹ بول سکتا ہے محال کو ممکن ٹھہرانا اور خدا کو عیبی
بتانا بلکہ خدا سے انکار کرنا ہے اور کذب (جھوٹ) تو ایسا گندا، ناپاک عیب
ہے جس سے تھوڑی ظاہری عزت والا بھی بچنا چاہتا ہے بلکہ بھنگی ، چمار بھی
اپنی طرف اس کی نسبت سے شرماتا ہے۔ اگر وہ اللہ جل جلالہ کے ممکن ہو تو وہ
بھی عیبی ، ناقص، گندی نجاست سے آلودہ ہوسکے گا، تو کیا کوئی مسلمان اپنے
رب پر ایسا گمان کر سکتا ہے؟ مسلمان تو مسلمان معمولی سمجھ والا یہودی اور
نصرانی بھی ایسی بات اپنے رب کی نسبت گورانہ کرے گا اور جو خدا کی طرف اس
کی نسبت کرے وہ یہودیوں اور نصرانیوں سے بدتر ہے۔
0 comments:
Post a Comment