Saturday, 9 March 2013


 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار

ایک دفعہ کسی نے حضرت علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ سے پوچھا کہ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کیسے ہوسکتا ہے؟
آپ نے جواب دیا ’’پہلے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ پر عمل کرو اور اپنی زندگی کو اسی میں ڈھالو اور پھر اپنے آپ کو دیکھو۔ یہی ان کا دیدار ہے۔
کسی نے پوچھا کہ آپ کو اتنی بصیرت کیسے حاصل ہوئی۔ کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد کہا کہ اکثر اوقات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتا رہتا ہوں۔ اب تک ایک کروڑ مرتبہ درود شریف کا ورد کیا ہے۔
آپ کے صاحبزادہ ڈاکٹر جاوید اقبال لکھتے ہیں کہ میں نے اماں جان کی موت پر بھی انہیں روتے نہیں دیکھا مگر قرآن سنتے وقت یا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام زبان پر آتے ہی ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے۔
(ماہنامہ فکر ونظر مارچ 1979ء رسالت مآب اور اقبال… رحیم بخش شاہین)

0 comments:

Post a Comment