Saturday, 9 March 2013

Huzoor Aisa Koi Intezam Ho Jaye...

Posted by Unknown on 23:32 with No comments

حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے


حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے
سلام کے لیئے حاضر غلام ہو جائے

میں صرف دیکھ لوں اک بار صبح طیبہ کو
بلا سے پھر میری دنیا میں شام ہو جائے

نظر سے چوم لوں اک بارگنبد خضرا
بلا سے پھر میری دنیا میں شام ہو جائے

تجلیات سے بھر لوں میں اپنا کاسہء جاں
کبھی جو اُن کی گلی میں قیام ہو جائے

حضور آپ جو چاہیں تو کچھ نہیں مشکل
سمٹ کے فاصلہ یہ چند گام ہو جائے

حضور آپ جوسن لیں تو بات بنتی ہے
حضور آپ جو کہ دیں تو کام ہو جائے

مزہ تو جب ہے فرشتے یہ قبر میں کہ دیں
 صبیحؔ مدحت خیر الانام ہو جائے

0 comments:

Post a Comment