ہیلپ لائن: السلام علیکم۔ دس از ہیلپ لائن
کسٹمر: مجھے یہ بتائیے کہ میںاس پروگرام کو کیسے انسٹال کروں۔ یہ میرے نئے موبائل فون کے ساتھ آیا ہے۔مجھے صرف تھوڑی سی رہنمائی چاہئے۔ مجھے پہلے سے کافی معلومات ہیں۔ میںکمپیوٹرڈیپارٹمنٹ میںکام کرتا ہوں۔
ہیلپ لائن: سب سے پہلے سر آپ اس پروگرام کی سی ڈی کو کمپیوٹر میںلوڈ کریں۔ اور پھر “مائی کمپیوٹر“کو کھولیں۔
کسٹمر:یہ آپ کیا کہ رہے ہیں؟میںکیسے آپ کے کمپیوٹر کو کھول سکتا ہوں؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیلپ لائن:ابھی آپ اپنا پاس ورڈ لکھیں۔ اے بڑے حروف میں، ایف چھوٹے حروف میں اور پھر سات کا ہندسہ۔
کسٹمر:جی میںسمجھ گیا۔ ویسے کیا یہ سات کا ہندسہ بھی بڑے حروف میں لکھنا ہے یا چھوٹے میں؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسٹمر:میںانٹر نیٹ سے منسلک نہیںہو سک رہا۔ یہ پاس ورڈ کا مسئلہ دیتا ہے۔
ہیلپ لائن: جی کیا آپ کو یقین ہے کہ پاس ورڈ درست ہے؟
کسٹمر: جی، میںنے اپنے دوست کو یہی پاس ورڈ لکھتے دیکھا تھا۔
ہیلپ لائن:جی کیا مجھے وہ پاس ورڈ بتائیں گے؟ میں لسٹ سے چیک کر کے بتاتی ہوں۔
کسٹمر: پانچ بار ستارے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسٹمر: ایک بہت بڑا مسئلہ ہو گیا ہے۔ میرے دوست نے مجھے ایک سکرین سیور انسٹال کر کے دیا ہے۔ویسے تو یہ صحیح کام کرتا ہے مگر جونہی ماؤس ہلاتا ہوں، وہ غائب ہو جاتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment