ہانگ کانگ:جانوروں کی طرح پنجروں میں زندگی بسر کرنے والے انسان
ہانگ
کانگ …
جہاں ایک طر ف ہانگ کانگ کی بلند وبالا حسین عمارتوں میں لاکھوں
افراد پرآسا ئش اور آرام دہ زندگی بسر کر رہے ہیں تو وہیں اسی ملک میں کچھ
افراد ایسے بھی ہیں جو اس شہر کی رو شنیوں سے بیگانہ جانوروں کی طرح
پنجروں میں رہنے پر مجبو ر ہیں۔ 625اسکوئر فٹ رقبے کے حامل ان تین منزلہ
فلیٹس کو لو ہے کی جالیوں سے پنجروں کی شکل میں بنایاگیا ہے جنھیں غریب
افراد نے مجبوراً اپنی رہا ئش گاہ بنا لیا ہے۔ ایک مکمل گھر کے ماحو ل کی
کمی کو پورا کر نے کے لئے ان میں سے زیادہ تر افراد نے ان پنجرہ نما گھروں
میں زندگی گزارنے کی بنیادی سہولتوں کا بھی بندوبست کر رکھا ہے جہاں صرف
ایک انسان کے لیٹنے کی جگہ میسر ہے۔ ان افراد میں سے اکثر یت معمرافراد کی
ہیں جو بے گھر اور بے روزگار ہو نے کاباعث نا صر ف ان پنجروں میں رہنے پر
مجبو ر ہیں بلکہ ان کا کوئی پر سانِ حال بھی نہیں۔
0 comments:
Post a Comment