پرانے پاسپورٹ کی اگلے 5 سال کے لیے بلا معاوضہ تجدید کا حکم
اسلام
آباد…
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی ہدایت پر ڈی جی پاسپورٹ نے پرانے
پاسپورٹ کی اگلے 5 سال کے لیے بلا معاوضہ تجدید کا حکم دے دیا۔ذرائع کا
کہنا ہے کہ ڈی جی پاسپورٹ نے وزیر داخلہ رحمان ملک کی ہدایت پر پرانے
پاسپورٹ کی تجدید کا حکم دیا ہے، ڈی جی پاسپورٹ نے بیرون ملک بھی تمام
پاسپورٹ دفاتر کو احکامات جاری کر دیئے ہیں، وزیر داخلہ رحمان ملک نے
پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کا حل پیش کیا تھا کہ پرانا پاسپورٹ ساتھ لے
جائیں اور پاسپورٹ آفس سے بلا معاوضہ اگلے 5 سال کے لیے تجدید کرا لیں۔
0 comments:
Post a Comment