صفت رزاقیت سے مراد
اللہ تعالیٰ رزاق ہے وہی تمام ذی روح کو رزق دینے والا ہے۔ چھوٹی سے
چھوٹی اور بڑی سے بڑی مخلوق کو وہی روزی دیتا ہے، وہی ہر چیز کی پرورش کرتا
ہے۔ وہی ساری کائنات کی تربیت فرماتا اور ہر چیز کو آہستہ آہستہ بتدریج اس
کے کمال مقدار تک پہنچاتا ہے۔ وہ رب العالمین ہے۔ یعنی تمام عالم کا پرورش
کرنے والا، حقیقۃ روزی پہنچانے والا وہی ہے۔ ملائکہ وغیرہ ہم وسیلے اور
واسطے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment