Friday, 15 March 2013


جماعت اسلامی ، ن لیگ کے مذاکرات16مارچ کو ہوں گے
پشاور…
 جماعت اسلامی اور ن لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مذاکرات 16مارچ کو مرکز اسلامی پشاور میں ہوں گے۔جماعت اسلامی خیبرپختونخو ا کے ترجمان اسرار اللہ خان ایڈووکیٹ کے مطابق آیندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے جماعت اسلامی سے رابطے کئے گئے ہیں۔اُن کا کہناتھا کہ 16مارچ کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں سابق وزرائے اعلیٰ ٰسردار مہتاب عباسی ، پیر صابر شاہ سمیت اقبال ظفرجھگڑا اور رحمت سلام خٹک پر مشتمل وفد جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر المر کز الاسلامی میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان سے ملاقات کریں گے۔اور ان سے آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی مذاکرات کریں گے۔

0 comments:

Post a Comment