شفاف انتخابات کیلئے فوج کو الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑا ہونا پڑے گا،شیخ رشید
راولپنڈی…
عوامی
مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوج کو چیف الیکشن کمشنر
کے پیچھے کھڑے ہوکر شفاف انتخابات کرانا ہوں گے، تاخیر ہوئی تو پھر الیکشن
کا انعقاد ممکن نہ ہو گا۔راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں شیخ رشید
احمد نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں چند گھنٹے باقی ہیں لیکن 18کروڑ
عوام کو یہ بھی معلوم نہیں کہ نگران وزیراعظم کون ہو گا۔ شیخ رشید نے
پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دور قرار دیا اور
کہا کہ کرپشن میں سب شریک تھے، پاکستان کو لوٹا جا رہا تھا اور کوئی
اپوزیشن پارٹی باہر نہیں نکلی، اب جو بھی حکومت میں آئے گا یہی کہے گا کہ
قومی خزانہ خالی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وہ اسمبلی میں ہوتے تو دیکھتے کہ
ڈرون حملے کیسے جاری رہتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment