یوکرین: نجی چڑیا گھر کا مالک شیروں کے ساتھ پنجرے میں 1سال گزاریگا
کیو…
این جی ٹی…
یوکرین میں ایک نجی چڑیا گھر کے بہادر مالک نے اپنے دو خون خوار
شیروں کے ساتھ ان کے پنجرے میں ایک سال تک رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Alexander Pylyshenko نامی یہ شخص اپنے شیروں ہی کی طرح نڈر ہے جو اس سے
قبل بھی سال 2011 میں 35دن تک کسی نقصان کے بغیر رہائش اختیار کر چکا ہے۔
شیروں سے محبت کرنے والے اس شخص کے اس دلیرانہ مظاہرے کا مقصد شیروں کیلئے
ایک بہتر کیئر سینٹر قائم کر نا اور جنگلی حیا ت کے تحفظ کے لیے فنڈز جمع
کر نا ہے ۔ یہ شخص ایک سال تک کسی وقفے کے بغیر اپنے دو شیروں کے پنجرے میں
رہے گا جن کی اس کے سا تھ گہر ی دو ستی ہے اور یہ تینو ں اس چڑیا گھر میں
بہترین دو ستوں کی طر ح ہی زندگی گزارتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment