اسلام
آباد…ملک میں دواوٴں کی قیمتوں کا نیا فورمولہ طے کرنے کے لیے ڈرگ
ریگولیٹری اتھارٹی کا اجلاس 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے، نئے فارمولے سے
دواوٴں کی قیمتوں میں 20 فی صد تک اضافے کا خدشہ ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈرگ
ریگولیٹری اتھارٹی کا اجلاس 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔
اجلا س میں دواوٴں کی قیمتوں کے تعین کے لیے نئے فارمولے پر غور ہوگا، جس
میں مہنگائی ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اور دیگر عوامل کو مد نظر
رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نئے فارمولے سے ملک میں دواوٴں کی قیمتیں 20
فی صد تک بڑھ سکتی ہیں۔دوسری جانب دوا ساز کمپنیوں کا کہنا ہے کہ سال 2001
میں آخری بار دوا کی قیمتیں طے کی گئی تھیں جبکہ اس عرصے میں خام مال اور
کاروباری لاگت میں بہت اضافہ ہوا ہے لہذا قیمتوں کا ایک بار پھرجائزہ لیا
جانا ضروری ہے۔
Tuesday, 9 April 2013
ڈرگ اتھارٹی اجلاس10 اپریل کو متوقع،قیمتوں میں 20 فی صد اضافے کا خدشہ
Posted by Unknown on 02:49 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment