Monday 29 April 2013

ایسر نے اپنی لیکوئیڈ سیریز کے اسمارٹ فونز میں ایک اور اینڈرائیڈ فون کا اعلان کیا ہے، اس مرتبہ یہ اینڈرائیڈ جیلی بین سے چلنے والا لیکوئیڈ ای 2 ہے۔ درمیانی قیمت کا یہ فون کویڈ کور میڈیاٹیک پروسیسر کا حامل ہے۔
اس میں 540 ضرب 960 پکسل ریزولیوشن کا 4.5 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ہے، جس کی پکسل ڈینسٹی 245 پکسل فی انچ بنتی ہے۔ ڈسپلے کے عین اوپر وڈیو کالنگ کے لیے 2 میگا پکسل کا کیمرہ نصب ہے۔
پشت پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ ہے جو 30 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے 1080 پکسل کی فل ایچ ڈی وڈیوز ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کنیکٹوٹی کے معاملے میں یہ فون واجبی سا ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ، وائی فائی ہاٹ اسپاٹ، بلوٹوتھ 3.0، مائیکرو یو ایس بی 2.0، ریڈیو، جی پی ایس اور 3جی ہیں۔
سافٹویئر کو دیکھا جائے تو فون اینڈرائیڈ 4.2.1 جیلی بین پر چلتا ہے جو جدید ترین ورژنز میں سے ایک ہے اور اسے ایسر کی جانب سے کسٹمائز کیا گیا ہے۔
مکمل تفصیلات یہ ہیں:
  • اینڈرائیڈ 4.2.1 جیلی بین
  • 4.5 انچ آئی پی ایس ڈسپلے، 540 ضرب 960 پکسل ریزولیوشن کے ساتھ
  • آپشنل ڈوئیل سم
  • 1.2 گیگاہرٹز کویڈ کور کورٹیکس اے7 پروسیسر
  • میڈیاٹیک چپ سیٹ
  • پاور وی آر ایس جی ایکس 544 ایم پی جی پی یو
  • 1 جی بی ریم مع 4 جی بی انٹرنل اسٹوریج
  • مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ، بلوٹوتھ 3.0، مائیکرو یو ایس بی 2.0، وائی فائی ہاٹ اسپاٹ
  • ریڈیو، جی پی ایس، اسٹیریو اسپیکرز
  • پشت پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ جو 1080 پکسل فل ایچ ڈی وڈیو ریکارڈنگ کی قوت رکھتا ہے
  • سامنے کے رخ پر 2 میگا پکسل کا کیمرہ
  • 2000 ایم اے ایچ بیٹری
  • سفید اور سیاہ رنگوں میں دستیاب
فون مئی میں 229 یوروز یا تقریباً 26 ہزار پاکستانی روپے میں فروخت کے لیے پیش ہوگا۔ یہ دو رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اس کا ڈوئیل سم ورژن بھی پیش کیا جائے گا۔
میرے خیال میں قیمت بہت معقول ہے کیونکہ اس میں آپ کو کویڈ-کور پروسیسر، 2000 ایم اے ایچ بیٹری، 1 جی بی ریم اور 8 میگا پکسل کا کیمرہ مل رہا ہے۔ یہ رواں سال کے اواخر میں پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

0 comments:

Post a Comment