Thursday, 4 April 2013



بیونس آئرس…ارجنٹائن میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد54 ہوگئی۔ ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیاگیا ہے۔ دارالحکومت بیونس آئرس اورگردونواح میں آنے والے شدید سیلاب کے دوسرے دن بھی متعدد لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جنوبی شہر لا پلاٹا میں 46 افراد مارے گئے ۔ ارجنٹائن کی صدر کرسٹینا کرشنر نے گزشتہ روز متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کاررائیوں کا جائزہ لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

0 comments:

Post a Comment