معاف کرنے کا انعام
ایک آدمی کی بیوی بے عقل سی تھی
غلطیاں کر بیٹھتی تھی کبھی کوئی نقصان کبھی کوئی نقصان۔ غصہ تو اس آدمی کو
بہت آتا لیکن سوچتا کہ اگر میں نے اسے طلاق دے دی تو یہ بیچاری تو پریشان
ہو جائے گی پھر کون اسے لے گا میں تو اسے برداشت کر لیتا ہوں چلو اس کی
زندگی بھی گزر جائے اور میرا بھی وقت گزر جائے گا لہذا وہ اس کی غلطیوں کو
معاف کر دیتا کہ کوئی بات نہیں اللہ کی بندی ہے اسی حال میں زندگی گزاردی
حتی کہ اس کی وفات ہو گئی
مرنے کے بعد کسی نے خواب میں دیکھا تو پوچھا کہ سنایئے آپ کے ساتھ کیا معاملہ بنا
کہنے لگا مجھے اللہ رب العزت کے حضور میں پیش کیا گیا اللہ رب العزت نے فرمایا میرے بندے تو اپنی بیوی کو میری بندی سمجھ کر معاف کیا کرتا تھا جا آج میں نے تجھے اپنا بندہ سمجھ کر معاف کر دیا

0 comments:
Post a Comment