Thursday, 4 April 2013


کراچی…گنج پن کے شکار افراد ویسے ہی افسردہ رہتے ہیں، اب ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ بال نہ ہونے کی وجہ سے اْن میں دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ یہ نتیجہ ٹوکیوکے ڈیپارٹمنٹ آف ڈائبٹیز اینڈ میٹابولک نے 6 اسٹڈیز کے بعد اخذ کیا ہے۔ یہ اسٹڈیز 1993 سے 2008 کے دوران امریکا اور یورپ میں کی گئیں جن میں تقریباً 40 ہزار افراد نے حصہ لیا۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جن لوگوں کے زیادہ تر بال گرچکے ہوتے ہیں ان کے دل کی شریانوں میں خون جمنے کا خطرہ بال والوں کی نسبت ایک تہائی بڑھ جاتا ہے تاہم جن لوگوں کے سرکے سامنے کے حصے سے بال غائب ہوتے ہیں انہیں دل کی بیماریوں کا کوئی خاص خطرہ نہیں ہوتا۔

0 comments:

Post a Comment