ڈبلن
…آئر لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق اسپرین کا استعمال کینسر
کا خطرہ ایک چوتھائی تک کم کر دیتا ہے۔تحقیق کے مطابق درد کش دوا اسپرین
جسے پہلے ہی ماہرین امراضِ قلب اور فالج کیلئے مفیدقرار دے چکے ہیں اب
کینسر جیسے مہلک مرض کے خلاف بھی نیا ہتھیار بن کر سامنے آئی ہے۔طبی ماہرین
کا کہنا ہے کہ مہینے بھر میں صرف ایک بار بھی اسپرین کا استعمال 22فیصد تک
کینسر کے خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اسپرین کو یوں تو
ماہرین ہر قسم کے کینسر کیلئے انتہائی سود مند دوا قرار دے رہے ہیں تاہم یہ
خاص طور پرگلے کے کینسرسے بچاؤ کیلئے زیادہ مفید ہے۔
Thursday, 4 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment