کراچی…کراچی
ثانوی بورڈ کے تحت آج سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہورہا ہے، تمام سینٹرز
پر دفعہ 144نافذ ہوگی جبکہ 50 امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیاگیا
ہے۔کراچی میٹرک بورڈ کے تحت223امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 50
مراکز کو انتہائی حساس قراردیاگیا ہے۔ ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق
لڑکیوں کے لیے 106 اور لڑکوں کے لیے 117 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن
میں تین لاکھ 17ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔ نویں جماعت سائنس کے پرچوں میں
ایک لاکھ 35 ہزار ، دسویں جماعت سائنس میں ایک لاکھ 30 ہزار اور میٹرک
جنرل گروپ کے امتحانات میں 52ہزار طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ سیکریٹری
بورڈ حور مظہرنے خدشہ ظاہر کیا تھاکہ حساس قرار دئیے جانے والے امتحانی
مراکز میں سیکورٹی انتظامات کیے جائیں ورنہ طلباء کے لئے امتحان دینامشکل
ہوجائے گا جس پر نگراں وزیر اعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی نے تمام امتحانی
مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایت کی اور فول پروف سیکیورٹی کے لئے
تمام ڈی آئی جیز، کمشنر ، ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو احکامات جاری
کردیئے ہیں۔ امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے وزیراعلیٰ ہاوٴس میں مرکزی
کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
Sunday, 7 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment