Sunday 7 April 2013

کوئٹہ…دالبندین کے قریب دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کودھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا، دھماکے سے ریلوے ٹریک کا 2 فٹ حصہ متاثر ہوا، تاہم تفتان پسنجر دھماکے کا نشانہ بننے سے بچ گئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق تفتان سے کوئٹہ آنے والی تفتان پسنجر دھماکے کا نشانہ بننے سے بچ گئی، دہشتگردوں نے دالبندین کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کرنے کی کوشش کی، جس سے ریلوے ٹریک کا دو فٹ کا حصہ متاثر ہوا۔ دھماکہ ٹرین کے گزرنے کے بعد ہوا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین اور اس کے مسافر بخیریت ہیں۔ ریلوے ٹریک کی مرمت کیلئے دالبندین سے امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment