Sunday, 14 April 2013



ماسکو … روس میں ایک منفرد تھیٹر ہوا، جس میں بلیوں نے ایسے کرتب دکھائے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ یہ ماسکو کا 23 سالہ پرانا Cat Theater ہے، جسے اب دوبارہ کھولا گیا تو شائقین کا رش لگ گیا۔ رنگ برنگے کپڑے پہنے جوکرز نے بلیوں کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جسے بچوں کے ساتھ بڑوں نے بھی خوب پسند کیا۔ بلیوں کے ٹرینرز کا کہنا ہے کہ ان کے اشاروں پر ناچتی بلیوں کی تعداد اب 120 ہو چکی ہے۔

0 comments:

Post a Comment