Sunday, 14 April 2013



کوئٹو…آج ہم آپکی ملاقات دنیا کے ایسے انوکھے افراد سے کرواتے ہیں جو زندگی بھر کینسر اور ذیابیطس جیسے امراض کا شکار نہیں ہوسکتے۔جنوبی امریکی ملک ایکوا ڈور کی Laronنامییہ کمیونٹی ایسے افراد پر مشتمل ہے جن کے جسم میں قدرتی طور پرIGF-1نامی ہارمون نہیں پایا جاتا۔انسانی جسم میں پایا جانیو الا یہ ہارمون کینسر اور ذیابیطس جیسے ا مراض کا سبب بنتا ہے جبکہ پستہ قامت ان انوکھے افرادکے خون میں شامل خلیات قدرتی طور پر IGF-1ہارمون بننے نہیں دیتے۔ جسکے نتیجے میں یہ افراد زندگی بھر ان مہلک امراض کا شکار نہیں ہو نگے۔ایکواڈور میں ایک چھوٹے سے گاؤں کے رہائشی لارون کمیونٹی کے کل افراد کی تعداد300تک ہے جن کااوسطاً قد 4فٹ تک ہوتاہے ۔طبی ماہرین نے ان افراد کا DNAحاصل کر لیا ہے جس کی مدد سے وہ ایک ایسی دوا کی تیاری میں مصروف ہیں جو کینسر اور ذیابیطس سے محفوظ رکھنے کیلئے مدد گار ثابت ہو سکے ۔ٹھیک کہتے ہیں کہ اگر خدا کسی چیز کی کمی پیدا کرتاہے تو اسکے بدلے میں بہت کچھ عطا بھی کرتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment