Sunday 7 April 2013


کراچی…معروف گلوکار اسد امانت علی خان کی آج چھٹی برسی ہے۔ ان کی مدھر آواز سننے والوں کو ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی۔اسد امانت علی کا تعلق موسیقی کے پٹیالا گھرانے سے تھا۔ اپنے والدکے نقش قدم پر چلتے ہوئے انھوں نے کم عمری سے ہی گانے کا آغاز کردیا تھا۔۔ کیریئر کی ابتدا انھوں نے کلاسیکی گانوں سے کی اور اس کے بعد غزل اور گیت گا کر خوب دھوم مچائی۔8 اپریل دو ہزار سات کو 51 برس کی عمر میں اسد امانت علی لندن میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ منفرد گائیکی اور مدھر آواز کی وجہ سے اسد امانت علی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں طویل عرصے تک زندہ رہیں گے۔

0 comments:

Post a Comment