Sunday, 14 April 2013



بیجنگ…این جی ٹی…چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ انڈے کی سفیدی کا استعمال بلڈ پریشر سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ چین کی جیلین یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق انڈے کی سفیدی میں ایسے مفید اجزاء پائے جاتے ہیں جو ناصرف بلڈ پریشر میں کمی لاتے ہیں بلکہ امراضِ قلب سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ تحقیق کے دوران ماہرین کی ٹیم نے کئی کامیاب تجربات کے نتیجے میں ثابت کر دیا ہے کہ انڈے کی سفیدی خون کے بہاؤ کو نارمل رکھنے میں انتہائی ساز گار ہے جس کی وجہ سے دل صحت مند اوربیماریوں سے دور رہتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment