Thursday, 4 April 2013



لندن…ڈائٹنگ کا الیکٹرانک علاج برطانوی سائنسدانوں نے بھوک دبانے کیلئے ”چپ“ ایجاد کرلی۔’انٹیلی جنٹ امپلانٹ موڈیولیٹر‘ کو الکٹروڈز کی مدد سے بطن کے اندر پائی جانے والی Vagus Nerve سے جوڑ دیا جاتا ہے۔ اس چپ اور الکٹروڈز کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ نس کے اندر بھوک سے متعلق کیمیاوی اور الیکٹریکل علامات ناپی جا سکیں گی اور انہیں چپ کی مدد سے الیکٹریکل سگنل کے ذریعے دماغ تک بھیجا جاسکے گا۔ اس طرح دماغ بھوک کو کم کرنے اور کھانے سے ہاتھ روک لینے کا سگنل جسم کو دے گا اور کھانا کم کھایا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment