برلن
…این جی ٹی …ہوا میں اڑتی ڈریگن فلائی تو آپ نے کئی بار دیکھی ہوگی لیکن
جرمنی کی روبوٹک کمپنیFesto نے17 انچ لمبی ایک ایسی انوکھی روبوٹک ڈریگن
فلائی تیار کر لی ہے جو آپ کے اشاروں پر حرکت کرتے ہوئے ہوا میں اُڑ سکے
گی۔ BionicOpterنامی یہ ڈریگن فلائی موبائل فون کے ذریعے کنٹرول کی جاتی ہے
جسکے پروں کی لمبائی 63سینٹی میٹر اور جسم کی لمبائی 44سینٹی میٹرہے جبکہ
اس کا مجموعی وزن 175گرام ہے۔یہ انوکھی روبوٹک ڈریگن فلائی فی سیکنڈ 20بار
اپنے پروں کواوپر نیچے حرکت دینے کی صلاحیت رکھتی ہے جسکی بدولت یہ نا صرف
ہر سمت میں بآسانی اُڑان بھر سکتی ہے بلکہ حقیقی ڈریگن فلائی کی طرح مشکل
سے مشکل فضائی مرحلے کو بھی عبور کر لیتی ہے۔
Sunday, 14 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment