Tuesday, 2 April 2013

نیویارک… این جی ٹی…آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جیمی فاکس کی نئی ایکشن تھرلر فلم" وائٹ ہاؤس ڈاؤن" کاپہلا ٹریلر جاری کر دیاگیا ہے۔وائٹ ہاؤس پرحملے،امریکی صدر کو یرغمال بنانے اورپولیس افسر کے ایکشن کے گرد گھومتی اس فلم میں معروف ہالی ووڈ اداکارجیمی فاکس کے ساتھ شیننگ ٹیٹم ،میگی گائیل لنہال،جیسن کلارک اور رچرڈ جینکِنزاہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ذہانت اور بہادری کے گرد گھومتی ایکشن سے بھرپور اس فلم کے ڈائریکٹر رولنڈایمرچ ہیں جسے رواں سال28 جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

0 comments:

Post a Comment