اوہائیو…این
جی ٹی… امریکہ میں تحقیق کاروں کے ایک گروپ کو اس وقت لینے کے دینے پڑ گئے
جب وہ ایک بلند ٹاور پر موجود عقاب کے گھونسلے سے اسکے بچے اٹھا کر بھاگ
نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔ امریکی ریاست اوہائیومیں ریسرچ کی غرض سے تحقیق
کار جب عقاب کے بچے گھونسلے سے لے کر فرار ہورہے تھے تو اسی وقت عقاب موقع
پر پہنچ گیا اور ان پر حملہ کر دیا۔بلند ٹاور پر موجود کچھ افراد عقاب سے
تیز پنجوں کے وار سے بچنے کی کوشش کرتے نظر آئے جبکہ کچھ تواپنے سروں
پرہیلمٹ پہن کر لکڑی کی ڈھال ہاتھ میں تھامے مقابلے کیلئے پہنچ گئے لیکن
عقاب تھا کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ انسان ہو
یا جانور مشکل وقت میں سب اپنے بچوں کی حفاظت کیلئے ڈھال بن کر کھڑے ہو
جاتے ہیں ۔
Tuesday, 2 April 2013
عقاب نے اپنے گھونسلے پر حملہ کرنے والوں کو ناکوں چنے چبوا دئیے
Posted by Unknown on 22:00 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment