Thursday, 4 April 2013



لاس اینجلس …ہالی ووڈ کی پُرکشش اداکارہ انجلینا جولی کی مختلف فلموں کے پریمئرزوریڈ کارپٹ ایونٹس پر پہنی گئی اور ذاتی ڈیزائن کردہ جیولری پہلی بار عام فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول قائم کرنے اور اُنہیں بہتر انداز میں چلانے کے لییانجلینا نے اپنی جیولری لائن کے نئے ڈیزائن شدہ زیورات پہلی بار عام عوام کے لیے فروخت پر پیش کرنے کا اعلان کیا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ اعلان کیا گیا تھا اور اب اسکی تفصیلات جاری کردی گئی ہے ۔انجلینا نے برطانیہ کے ایک مشہور برانڈ کے اشتراک سے اپنی جیولری لائن متعارف کروائی تھی جس میں نیکلس انگوٹھیاں اور دیگر کئی اقسام کے زیورات شامل ہیں ۔انجلیناکی ڈیزائن کردہ جیولری عام طور پر اسٹورز میں دستیاب نہیں تھی بلکہ اس برانڈ کے مخصوص کلائنٹس کو فروخت کی جارہی تھی جس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی بچوں کی تعلیم کے لیے کام کر نے والے انکے فلا حی ادارے کے لیے مختص کردی گئی تھی۔تاہم4اپریل سے پہلی بارانجلیناجولی کی ڈیزائن کردہ جیولری عام فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہیں جس کے ذریعے افغانستان میں لڑکیوں کے اسکولز کی فنڈنگ کی جائیگی۔

0 comments:

Post a Comment