Monday, 15 April 2013



نئی دہلی…بھارت میں سینسر بورڈ نے ایک تھی ڈائن کو یو اے ریٹنگ کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ فلم بچوں سے لے کر بوڑھوں تک ہر عمر کے افراد دیکھ سکتے ہیں فلم کے ستاروں میں عمران ہاشمی ، کونکنا سین شرما ، ہما قریشی اور دیگر شامل ہیں۔یو اے ریٹنگ ملنے سے پہلے بالی وڈ میں یہ افواہیں گرم تھیں کہ سینسر بورڈ اس فلم کو صرف بالغوں کے لئے محدود کردے گا۔ اس فلم میں عمران ہاشمی ایک جادو گر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم میں لیڈ ایکٹرز کے ساتھ دو بچوں نے بھی نمایاں کردار ادا کئے ہیں۔ ایک تھی ڈائن 19 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

0 comments:

Post a Comment