نیویارک…امریکہ
سے تعلق رکھنے والی ایک آرٹسٹ نے پلاسٹک کے پائپ کی مدد سے ایک ایسا منفرد
لباس تیا ر کیا ہے جس کے اندر متحرک پانی اسے اندھیرے میں روشن کر دیتا
ہے۔600فٹ لمبے پلاسٹک کے پائپ کو آپس میں بُن کر اس لباس کو مکمل کیا گیا
ہے جو کہ مہارت اور ذہانت کا منہ بولتا نمونہ ہے۔اس لباس کے پائپ میں پسِ
پردہ نصب پمپنگ سسٹم کے ذریعے رنگین پانی کی فراہمی ہو تی ہے جو مختلف
انداز میں اس پائپ کے اندر گردش کر کے اس لباس کی خوبصورتی میں اضافہ کر تے
ہو ئے اسے روشن کر دیتاہے۔اس لباس کوزیب تن کر نا نا ممکن ہے کیونکہ اگر
اسے پہنا گیا تو اس کے پمپنگ سسٹم کو بھی ساتھ رکھنا پڑے گا۔
Sunday, 14 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment