Wednesday, 3 April 2013

How Facebook Improves Memory?

Posted by Unknown on 01:19 with No comments
فیس بک یاداشت کیسے بہتر بناتا ہے؟

فیس بک ایک سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا کوئی اور فائدہ ہو نہ ہو مگر اس سے یاداشت ضرور بہتر ہوتی ہے۔
یہ دعوٰی کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ 
ٹورنٹو یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب بوڑھے افراد فیس بک کے اسٹیٹس کی وجہ سے اپنی توجہ بھٹکاتے ہیں تو اس سے انکی یاداشت زیادہ بہتر ہوتی ہے۔
تحقیق کے مطابق اس عمل سے وہ نوجوانوں کے مقابلے میں زیادہ اہم معلومات دماغ میں جمع کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
تحقیق کے دوران یہ بات مختلف تجربات سے سامنے آئی کہ فیس بک کے استعمال کرنے والے نوجوان الفاظ کو دہرانے والے ٹاسک میں تو کامیاب رہے تاہم زیادہ الفاظ یاد رکھنے کے حساب سے معمر افراد سرفہرست رہے۔ 

0 comments:

Post a Comment