Monday, 15 April 2013

News Of Earth...

Posted by Unknown on 02:51 with No comments

زمین کی خبریں

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت
(یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَھَا) (جس دن زمین اپنی خبریں بیان کرے گی۔ سورۃ الزلزال:4)
تلاوت فرمائی تو پھر فرمایا: ''کیا تم جانتے ہو کہ اس کی خبریں کیا ہیں؟''
صحابہ نے کہا: ''اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ''اس کی خبریں یہ ہیں کہ یہ ہر مرد اور عورت کے خلاف ان کاموں کی گواہی دے گی جو اس نے اس کی پشت پر کیے ہوں گے۔ یہ کہے گی: "تم نے فلاں فلاں دن فلاں فلاں کام کیا" پس یہی اس کی خبریں ہیں۔''
(ترمذی۔حدیث نمبر 408)

0 comments:

Post a Comment