Sunday, 14 April 2013

Room... کمرہ

Posted by Unknown on 23:41 with No comments
حضرت مالک بن انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کسی درخت کے سائے میں بیٹھا کرتے تھے (اورمسلمانوں کے اجتماعی کاموں کو انجام دیا کرتے تھے ) سایہ گھوم کر جدھر جاتا خود بھی ادھر کھسک جاتے ،اس کام کے لئے ان کاکوئی گھر نہ تھا ،ان سے ایک آدمی نے کہا کیا میں آپ کو ایک کمرہ نہ بنادوں؟ کہ گرمیوں میں اس کے سایہ میں رہا کریں اورسردیوں میں اس میں رہ کر سردی سے بچاؤ کرلیا کریں ؟حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا کہ ہاں بنادو ! جب وہ آدمی پشت پھیرکر چل پڑا تو حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے اسے زور سے آواز دیکر کہا کہ کیسا کمرہ بناؤ گے ؟اس آدمی نے کہاایسا کمرہ بنا ؤں گا کہ اگر آپ اس میں کھڑے ہوں تو آپ کاسرچھت کو لگے اوراگر آپ اس میں لیٹیں تو آپ کے پاؤں دیوار کو لگیں حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا پھر ٹھیک ہے ۔
(حیاۃ الصحابۃ ۲/۳۸۴بحوالہ ابو نعیم فی الحلیۃ ۱/۲۰۲

0 comments:

Post a Comment